زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم کریمر بھی میچ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئے

muhammad ali محمد علی بدھ 15 نومبر 2017 19:51

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم کریمر بھی میچ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم کریمر کیخلاف میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے شبہ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم کریمر کا دعوی ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوران ان سے فکسرز نے رابطہ کیا۔ تاہم کریمر نے فوری طور پر اینٹی کرپشن یونٹ کو معاملے کی رپورٹ کر دی تھی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے میں تحقیقات کی تصدیق بھی کردی ہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2017 - 19:51:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :