کشمیری فٹبالر نے دوست کی شہادت پر بھارتی فوج کیخلاف ہتھیار اٹھالیے

جمعرات 16 نومبر 2017 12:56

کشمیری فٹبالر نے دوست کی شہادت پر بھارتی فوج کیخلاف ہتھیار اٹھالیے
سری نگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2017ئ) مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹ بالر ماجد خان نے بھارتی مظالم کے خلاف مسلح جدوجہد کیلئے لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ضلعی سطح پر فٹبال ٹیم کا حصہ رہنے والے ماجد خان کے دوست یاور نے رواں سال جولائی میں لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور اگلے ہی ماہ بھارتی فوج نے اسے 3 اگست کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ کیا تھا جس پر فٹبالر نے اپنے خاندان اور دوستوں سے راہیں جدا کرکے بھارتی فوج کے خلاف مسلح جدوجہد میں شمولیت اختیار کرلی، ماجد خان جنوبی کشمیر کے ضلع صادق آباد کا رہائشی ہے اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں گریجویشن کا طالبعلم ہے ،وہ ایک سماجی این جی او کے ساتھ کئی ماہ سے وابستہ رہا ۔


کشمیری فٹبالر نے دوست کی شہادت پر بھارتی فوج کیخلاف ہتھیار اٹھالیے
وقت اشاعت : 16/11/2017 - 12:56:57