جلنے والے ٹوسٹ نے آسٹریلوی فرسٹ کلاس میچ رکوا دیا

جمعرات 16 نومبر 2017 13:55

جلنے والے ٹوسٹ نے آسٹریلوی فرسٹ کلاس میچ رکوا دیا
میلبورن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2017ئ) کھلاڑی کی غلطی سے جلنے والے ٹوسٹ نے آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ رکوا دیا۔ شیفلڈ شیلڈ مقابلے میں آف سپنر نیتھن لیون کی ٹیم نیو ساﺅتھ ویلز کی ٹیم میچ جیت رہی تھی جس کے باعث سپنر نے محسوس کیا کہ ٹیم کو ان کی بیٹنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

(جاری ہے)

لیون نے بریڈ کا ٹوسٹ بنانے کا سوچا اور ایک بار ٹوسٹر میں ڈالا تو رنگ پسند نہ آیا جسکے بعد انہوں نے دوبارہ بریڈ ٹوسٹر میں رکھا اور میچ دیکھنے میں مصروف ہو گئے، بریڈ کا ٹکڑا جلا ، دھواں اٹھا، فائر الارم بجے تو کھیل رک گیا،اس موقع پر وہان موجود لوگوں نے گھبرا کر ایک سٹینڈ بھی خالی کرا لیا گیا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی پہنچ گئیں جس کے باعث کھیل 30 منٹ تک رکا رہا۔

نیتھن لیون نے کہا کہ کئی غلطیاں پہلی بار ہو جاتی ہیں، میں اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہوں اور کوشش کروں گا کہ آئندہ اس طرح کی لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کروں۔
وقت اشاعت : 16/11/2017 - 13:55:31