آل رائونڈر فہیم اشرف کا بی پی ایل کی بجائے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو ترجیح دینے کا فیصلہ

جمعہ 17 نومبر 2017 19:14

آل رائونڈر فہیم اشرف کا بی پی ایل کی بجائے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو ترجیح دینے کا فیصلہ
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر فہیم اشرف نے بی پی ایل کی بجائے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کی بجائے ڈومیسٹک ایونٹ میں ہی اپنی فارم بہتر بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں فاسٹ بولر حسن علی ، شعیب ملک اور محمد رضوان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں، حسن علی اور شعیب ملک کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے، اس ٹیم میں پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک، عمران خان جونیئر اور رومان رئیس بھی شامل ہیں، ٹیم کے سکواڈ میں فہیم اشرف کا نام بھی شامل تھا تاہم انہوں نے ڈومیسٹک ایونٹ کو ترجیح دی ہے۔ رضوان سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 19:14:58