فہیم اشرف کابنگلہ دیش پریمئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ ،شعیب ملک ،حسن علی ایونٹ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ روانہ

ٹی ٹونٹی کے بعد قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ کھیلیں گے،ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینے کی وجہ سے نہ جانے کا فیصلہ کیا ‘ گفتگو

جمعہ 17 نومبر 2017 19:34

فہیم اشرف کابنگلہ دیش پریمئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ ،شعیب ملک ،حسن علی ایونٹ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) قومی آل رائونڈر محمد حفیظ کے بعد فہیم اشرف نے بھی بنگلہ دیش پریمئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ،شعیب ملک اور فاسٹ بولر حسن علی ایونٹ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ روانہ ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ آل رائونڈر فہیم اشرف نے بنگلا دیش پریمئرلیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فہیم اشرف قومی ٹی ٹونٹی کے بعد قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینے کی وجہ سے بی پی ایل میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ فہیم اشرف کا کومیلا وکٹورینز کے ساتھ معاہدہ تھا۔ ان سے پہلے بالنگ ایکشن پر پابندی کا شکار محمد حفیظ نے بھی لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔دوسری جانب آل رائونڈر شعیب ملک اور فاسٹ بولر حسن علی بنگلا دیش پریمئر لیگ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ پی سی بی نے انہیں 13 دسمبر تک این او سی جاری کیے ہوئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 19:34:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :