دفاعی چیمپئن آسٹریلیا رگبی لیگ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جمعہ 17 نومبر 2017 19:54

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا رگبی لیگ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) دفاعی چیمپئن آسٹریلیا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے رگبی لیگ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، آسٹریلیا نے کوارٹر فائنل میں ساموا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 46-0 پوائنٹس سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

رگبی لیگ ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم نے غیرمعمولی کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ساموا کو با آسانی 46-0 پوائنٹس سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ویلنٹائن ہولمز نے ریکارڈ پانچ ٹرائیز سکور کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 19:54:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :