پاکستانی مکس مارشل آرٹس فائٹر حید ر فرمان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر بحرین میں ہونے والی کنگڈم آف چیمپئنز کے بریو 9 ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 نومبر 2017 19:45

پاکستانی مکس مارشل آرٹس فائٹر حید ر فرمان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر بحرین میں ہونے والی کنگڈم آف چیمپئنز کے بریو 9 ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
منامہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 نومبر2017ء) پاکستانی مکس مارشل آرٹس فائٹر حیدر فرمان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر بحرین میں ہونے والی کنگڈم آف چیمپئنز کے بریو 9 ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحرین میں ہونے والی کنگڈم آف چیمپئنز کے بریو 9 ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے رویتی حریف بھارت کو شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی مکس مارشل آرٹس فائٹر حیدر فرمان نے فائنل میں بھارت کے محمد عاطف کو شکست سے دوچار کیا۔

فائنل میچ میں تین راؤنڈ کھیلے گئے۔ میچ کے پہلے دو راونڈز میں پاکستان کا پلٹا بھاری رہا۔ تاہم تیسرے راونڈ میں بھارت کے محمد عاطف کا پلڑا بھاری رہا۔ میچ کے بعد تمام ریفریز نے متفقہ طور پر پاکستان کے حیدر فرمان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں فاتح قرار دے دیا۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 19:45:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :