این بی پی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور اور اسلام آباد کی ٹیموں کی مسلسل دوسری کامیابی

جمعہ 17 نومبر 2017 21:14

این بی پی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور اور اسلام آباد کی ٹیموں کی مسلسل دوسری کامیابی
ملتان/بہاولپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) نیشنل بینک آف پاکستان ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی میں گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور اور اسلام آباد کی ٹیموں نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، آزاد جموں و کشمیر اور پشاور نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ملتان کینٹ میں کھیلے گئے میچ میں پشاور بلائنڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے، محسن خان نے 118 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، محمد شاہد نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں کوئٹہ بلائنڈ ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم نویں اوورز میں صرف 47 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، محسن خان نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، بہاولپور میں کھیلے گئے ایک میچ میں گوجرانوالہ نے ایبٹ آباد کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، ایبٹ آباد بلائنڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 159 رنز بنائے، ریاست خان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، نعیم اللہ 59 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، جواب میں گوجرانوالہ بلائنڈ نے مطلوبہ ہدف 12 ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، محمد اکرم نے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، ملتان میں کھیلے گئے میچ میں لاہور بلائنڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کامران اختر نے 123 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، مطیع اللہ 62 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جواب میں کوئٹہ بلائنڈ نے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے آخر دم تک بھرپور فائٹ کی تاہم لاہور کے بائولرز نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا اور وہ مقررہ اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان 262 رنز بنا سکی، بدر منیر کی 183 اور فصیح اللہ کی 59 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، ایک اور میچ میں پی بی سی سی ینگ سٹار نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں پر 98 رنز بنائے، جواب میں بہاولپور نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، آزاد جموں و کشمیر بلائنڈ نے فیصل آباد بلائنڈ کو ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی جبکہ اسلام آباد بلائنڈ نے ملتان بلائنڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 21:14:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :