قومی ٹی ٹونٹی کپ، کراچی وائٹس نے راولپنڈی ریمز کو 14 رنز سے ہرا کر متواتر تین شکست کے بعد پہلی کامیابی حاصل کی، انور علی کی 4 وکٹیں، سد شفیق کو 72 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا

جمعہ 17 نومبر 2017 21:19

قومی ٹی ٹونٹی کپ، کراچی وائٹس نے راولپنڈی ریمز کو 14 رنز سے ہرا کر متواتر تین شکست کے بعد پہلی کامیابی حاصل کی، انور علی کی 4 وکٹیں، سد شفیق کو 72 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ میں کراچی وائٹس نے راولپنڈی ریمز کو 14 رنز سے ہرا کر متواتر تین شکستوں کے بعد پہلی کامیابی حاصل کر لی، راولپنڈی کی ٹیم 178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی، انور علی نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اسد شفیق کو 72 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کھیلے گئے ٹی ٹونٹی کپ کے 14 ویں میچ میں کراچی وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، اسد شفیق نے 72 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کپتان سرفراز احمد 30 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، شاہد یوسف 21 اور انور علی 15 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، محمد عرفان فور نے 2 جبکہ سہیل تنویر، محمد عباس اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں راولپنڈی ریمز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 164 رنز تک محدود رہی، کپتان عمر امین 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، افتخار احمد 25، سہیل تنویر اور عمیر مسعود 24، 24، ناصر نواز 5، محمد نواز7، فواد عالم 20، شاداب خان اور رمیض عزیز صفر پر آئوٹ ہوئے، محمد عرفان 19 اور محمد عباس 7 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، انور علی نے 4 رومان رئیس اور اعظم حسین نے دو، دو اور تابش خان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 21:19:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :