جونیئر اسکول بوائز نیشنل ہاکی چمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب 19 نومبر کو خیرپورمیں ہوگی

جمعہ 17 نومبر 2017 22:46

جونیئر اسکول بوائز نیشنل ہاکی چمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب 19 نومبر کو خیرپورمیں ہوگی
سکھر۔ 17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے جونیئر اسکول بوائز نیشنل ہاکی چمپیئن شپ 2017 کے سلسلے میں افتتاحی تقریب 19 نومبر کو شام 7 بجے بخت علی ڈھوٹ ہاکی سٹیڈیم لقمان خیرپور میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ تقریب میں مہمان خاص سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور اعزازی مہمان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اولمپئن شہباز احمد سینئر ہونگے ۔ چمپیئن شپ 28 نومبر تک جاری رہے گی جس میں سندھ کی 3 ، پنجاب کی 4 ، کے پی کے کی 3 ، بلوچستان کی 2 اور اسلام آباد ، گلگت بلتستان،فاٹا کی ایک ایک ٹیمیں حصہ لیں گی ا س سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 22:46:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :