”سپر مین “احمد شہزاد نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے دوران شاندار کیچ پکڑ لیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 17:21

”سپر مین “احمد شہزاد نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے دوران شاندار کیچ پکڑ لیا
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18نومبر2017ئ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کے شاندار کیچ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ 26سالہ اوپننگ بلے باز نے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور بلیوز کی جانب سے پشاور کی ٹیم کیخلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض21گیندوں پر اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی 32نصف سنچری مکمل کی ، ان کی اس اننگز میں 9چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا ۔

(جاری ہے)

پشاور کی اننگز کے دوران آف سپنر آغا سلمان کی گیند پر پشاور کے بلے باز مصدق احمد نے لانگ آن کی جانب اونچا شاٹ کھیلا،گیند باﺅنڈری پر کھڑے احمد شہزاد سے دور جاتا دکھائی دے رہا تھا تاہم ”سپر مین “ احمد شہزاد نے دوڑتے ہوئے چھلانگ لگاکر ایک ہاتھ سے کیچ تھاما اور بلے باز کو پوویلین واپس بھیج دیا ،احمد شہزاد کے اس کیچ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں اور لوگ ان کی تعریف کررہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/11/2017 - 17:21:11