این بی پی قومی بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹرافی، اوکاڑہ نے کوئٹہ کو 291 رنز کے واضح مارجن سے ہرا دیا، بدر منیر کی 299 رنز کی تاریخ ساز اننگز

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:25

این بی پی قومی بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹرافی، اوکاڑہ نے کوئٹہ کو 291 رنز کے واضح مارجن سے ہرا دیا، بدر منیر کی 299 رنز کی تاریخ ساز اننگز
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) نیشنل بینک آف پاکستان بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹرافی میں بدر منیر کی 299 رنز کی تاریخ ساز اننگز کی بدولت اوکاڑہ نے کوئٹہ کو 291 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ہفتے کو ملتان میں کھیلے گئے میچ میں اوکاڑہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 456 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، بدر منیر نے حریف بائولرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 20 چھکوں اور 35 چوکوں کی مدد سے 299 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، جواب میں کوئٹہ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 165 رنز بنا سکی، بسم اللہ خان 65 رنز بنا کر نمایاں رہے، بدر منیر اور بشیر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 18/11/2017 - 19:25:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :