انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ، پی آر ایس بی الیون نے پشاور ڈویژن کے خلاف پہلی اننگز میں 122 رنز کی برتری کی بدولت 3 پوائنٹس حاصل کر لئے

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:25

انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ، پی آر ایس بی الیون نے پشاور ڈویژن کے خلاف پہلی اننگز میں 122 رنز کی برتری کی بدولت 3 پوائنٹس حاصل کر لئے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام 3 روزہ انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری، ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں کھیلے گئے میچ میں پی آر ایس بی الیون نے پشاور ڈویژن کے خلاف پہلی اننگز میں 122 رنز کی برتری کی بدولت 3 پوائنٹس حاصل کر لئے۔ پی آر ایس بی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 75.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

یاور بشیر نے 82، کپتان سلمان علی 76، علی زبیر 27، زین الحسنین 25 اور محمد آفتاب نے 21 رنز بنائے۔ پشاور ڈویژن کی طرف سے اکمل درانی نے 3/65، رضوان اللہ 3/35، ظہور احمد 2/65 ، عبداللہ خلیل 1/22 اور نضار علی نے 1/53 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پشاور ڈویژن 44.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 175 رنز بناسکی۔ زبیر خان نے 87، وقاص احمد 20 اور سلمان شنواری نے 20 رنز بنائے۔ پی آر ایس بی الیون کی جانب سے عمدہ بائولنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے محمد اشتیاق نے 4/49، محمد رمیض 3/16، زین الحسنین 1/0 اور محمد آفتاب نے 1/20 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف ، محمد کلیم امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔
وقت اشاعت : 18/11/2017 - 19:25:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :