آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال، آصف، عمران، خرم اور محمد یوسف کا حریفوں کو ہرا کر فاتحانہ آغاز

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:01

آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال، آصف، عمران، خرم اور محمد یوسف کا حریفوں کو ہرا کر فاتحانہ آغاز
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال، محمد آصف، عمران شہزاد، خرم آغا اور محمد یوسف نے اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

قطر میں جاری میگا چیمپئن شپ میں ہفتے کو کھیلے گئے مینز ایونٹ میں گروپ ایف میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یمن کے احمد سیف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 فریمز سے ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی، آصف کی جیت کا سکور 71-0، 73-12، 72-12 اور 93-0 سے رہا، آصف اپنے دوسرے گروپ میچ میں آج اتوار کو بھارتی کیوئسٹ کے مدمقابل ہوں گے، گروپ ایم میں پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے میزبان ملک کے کھلاڑی ولید کو با آسانی 4-0 فریمز سے شکست دی، اسجد کی جیت کا سکور 79-39، 98-0، 90-30 اور 69-13 رہا، اسجد دوسرے گروپ میچ میں آج اتوار کو جاپانی کیوئسٹ سے مقابلہ کریں گے، دوسری جانب ماسٹر کیٹگری کے ایونٹ میں پاکستان کے عمران شہزاد نے بیلجیئم کے وانگ چوئی تان کو 3-0 فریمز سے ہرایا، شہزاد کی جیت کا سکور 75-17، 62-20 اور 59-10،سکور، شہزاد آج اتوار کو دوسرے میچ میں انگلش کیوئسٹ رچرڈ ایمری کے مدمقابل ہوں گے، گروپ سی میں خرم آغا نے فن لینڈ کے جوہا کو 3-0 فریمز سے شکست دی، ان کی جیت کا سکور 65-23، 76-27 اور 74-28 رہا، خرم آج روسی کیوئسٹ الیگزے کے آمنے سامنے ہوں گے، گروپ ای میں پاکستانی کیوئسٹ محمد یوسف نے حریف جرمن کیوئسٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 فریمز سے ہرایا، یوسف اپنے دوسرے میچ میں آج اتوار کو برازیلی کیوئسٹ کا مقابلہ کریں گے۔

وقت اشاعت : 18/11/2017 - 21:01:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :