کھیلوںکے حوالے سے پاکستان ایک محفوظ اور پر امن ملک ہے، قائم قام ڈی جی سپورٹس بورڈ منصور احمد

اتوار 19 نومبر 2017 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے قائم قام ڈائریکٹر جنرل منصور احمدنے کہا ہے کہ کھیلوںکے حوالے سے پاکستان ایک محفوظ اور پر امن ملک ہے اور حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری فٹ بال ریفری کورس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات اور کورس کوآرڈینٹر رانا تنویراحمد بھی موجود تھے، منصور احمد نے کہا کہ ریفریز کے لئے دونوں ٹیمیں برابر ہوتی ہیں اور اس کے فیصلے غیرجانب دار ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی وجہ سے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں اور ملکوں کے باہمی تعلقات میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کھیلوںکے حوالے سے پاکستان ایک محفوظ اور پر امن ملک ہے اور پاکستانی قوم غیرملکی کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرتی ہے ، ڈیوس کپ، انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ، ورلڈ الیون کرکٹ میچ ،پی ایس ایل اور پاکستان اور اٹلی رگبی فٹ بال لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوںکا پاکستان آکر کھیلنا خوش آئند بات ہے،ایک سوال کے جواب میں منصوراحمد نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے او ر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کی بھی خواہش ہے کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے دروازے ہرنوجوان کھلاڑی کے لئے ہروقت کھلولے رہیں اور کھلاڑیوں کو ان سہولیات کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔

وقت اشاعت : 19/11/2017 - 11:10:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :