اے ٹی پی فائنلز، ڈیوڈ گوفن نے راجر فیڈرر کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اتوار 19 نومبر 2017 12:20

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء)ڈیوڈ گوفن سات بار چیمپئن راجر فیڈرر کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری سال کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے 19 گرینڈ سلیم کے فاتح سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6، 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ گوفن کی یہ فیڈرر کے خلاف سات میچ کھیل کر پہلی کامیابی ہے۔ فیصلہ کن معرکے میں ڈیوڈ گوفن کو بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کے چیلنج کا سامنا ہوگا جنہوں نے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں امریکا کے جیک سوک کو شکست دی۔
وقت اشاعت : 19/11/2017 - 12:20:54