قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ ،آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 22نومبر کوہوگا

اتوار 19 نومبر 2017 14:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی زیر صدارت مورخہ 22نومبر2017؁ء بروز بدھ شام 7بجے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے ایم نسیم (کے ڈی ای) کو میڈیا کمیٹی ،محمد ارشد (بلدیہ کورنگی ) کو استقبالیہ کمیٹی اور عظمت اللہ خان (نیشنل بنک) کو رابطہ کمیٹی کا چیئر مین نامزد کیا گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 19/11/2017 - 14:01:02