سرمائی سپورٹس گالا کے مقابلوں کا افتتاح25 نومبر کو ہوگا

اتوار 19 نومبر 2017 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء)وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای) اور ایم سی آئی کے زیر اہتمام سرمائی سپورٹس گالا کے مقابلوں کا باضابط افتتاح25 نومبر کو والی بال ٹورنامنٹ سے ہوگا۔ سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان کے مطابق والی بال ٹونامنٹ میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کی12 ٹیموں کی150کھلاڑی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرمائی سپورٹس گال کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس ( آج) پیر کوسی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان کی صدارت میں ہوگا۔اجلاس میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران سیمت سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے حکام شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرمائی سپورٹس گالا 25 نومبر سی آئندہ سال فروری تک اسلام آباد کے مختلف گراونڈز میں منعقد ہوگا۔ سر مائی سپورٹس گالا میں ہاکی، ٹینس، فٹ بال، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، باسکٹ بال، سائکلنگ ، رکبی اور والی بال کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گیمز میں اسلام آباد کے کلبز اور یہاں کے سکولوں،یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان گمیز سے اسلام آباد کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ان گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی سطح کے مقابلوں میں موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سرماہی سپورٹس گالا کے مقابلے آئندہ سال15فروری تک جاری رہیں گے۔
وقت اشاعت : 19/11/2017 - 14:10:52