ٹی 20 ایونٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا عالمی کپ کیلئے انتخاب 22 نومبر کو کیا جائے گا

اتوار 19 نومبر 2017 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء)نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی17کھلاڑیوں کا پانچویںعالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے لئی22نومبر کو انتحاب کیا جائے گا جس کے بعد انہیں حتمی منظوری کے لئے پاکستان بلائنڈ کٹ کونسل کے چیئرمین کو بھیجوایا جائے گا۔پاکستان بلائنڈ کٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) کے زیر اہتمام ڈومیسٹک نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان اور بہاولپور میں جاری ہے۔

ایونٹ میں ملک بھر سے 12ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںجن میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، کشمیر ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، کراچی، لاہور شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ ڈومیسٹک سطح کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں ملک بھر سے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کے لئے ہم نے پہلے سے ہی23کھلاڑیوںکو شارٹ لسٹ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنمنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حتمی 17 رکنی سکواڈ کا انتحاب22نومبر کو کیا جائے گا۔ تاہم انہیں ختمی منظوری کے لئے پاکستان بلائنڈ کٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کو بھیجوایا جائے گا اس کے بعد باضابطہ ورلڈ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سال 2006ء میں ہم نے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی میزبانی کی تھی جس میں پاکستان نے بھارت کو بڑے مارجن سے شکست ہرایا تھا۔ انہوں نے توقع ظاہرکی کہ آئندہ سال جنوری میں ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ میں بھی میزبانی اور ہوم گرائونڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔
وقت اشاعت : 19/11/2017 - 14:10:54