مرد و خواتین کبڈی ٹیمیں ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے کل ایران روانہ ہوں گی

اتوار 19 نومبر 2017 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئی مرد اور خواتین کی ٹیمیں(کل) منگل کو ایران روانہ ہوں گی۔ ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ 22 سے 26 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں مردوں اور خواتین کی ٹیمیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

مردوں کی ٹیم میں12کھلاڑی اور خواتین کی ٹیم میں14کھلاڑی شامل ہوں گے۔ ایونٹ کی تیاری کے لئے جاری قومی کھلاڑیون کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کملیکس اسلام آباد میں اتوار کو اختتام پزیر ہوگیا۔ ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ میں12ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ایران، ترکمانستان، بھارت، جنوبی کوریا، افغانستان، سری لنکا، تائیوان، کرغزستان، جاپان اور ملائیشیا شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 19/11/2017 - 18:30:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :