جرمن فٹبال لیگ ، بائرن میونخ کی مسلسل آٹھویں کامیابی

اتوار 19 نومبر 2017 18:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) جرمن فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کی لگاتار آٹھویں کامیابی ، آگزبرگ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ جرمنی کی چیمپئن ٹیم بائرن میونخ نے شاندار کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

بندس لیگا میں کلب نے لگاتار آٹھویں فتح حاصل کی۔ آگز برگ کی ٹیم بائرن میونخ کا مقابلہ نہ کرسکی۔ دفاعی چیمپئن نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح کلب کے رابرٹ نے دوبار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ شائقین نے جیت پر بائرن میونخ کو خوب داد دی۔
وقت اشاعت : 19/11/2017 - 18:30:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :