سرفراز احمد نے دورہ نیوزی لینڈ پر نگاہیں مرکوز کرلیں

کیویز کا گھر میں شکار ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن بھرپورتیاری کریں تو میزبان کو زیر کرسکتے ہیں،،ہمیں بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے اچھی پلاننگ سے میچزکھیلنا ہوں گے، انٹرویو

اتوار 19 نومبر 2017 18:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دورئہ نیوزی لینڈ پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میںانھوں نے کہا کہ حالیہ فتوحات خوش آئند ہیں، سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی لیکن محدود اوورز کی کرکٹ میں گرین شرٹس درست سمت میں گامزن رہے،آئندہ سیریز نیوزی لینڈ میں ہے، کیویز کا ہوم کنڈیشنز میں مقابلہ کرنے کے لیے تیاریاں بھی خاص کرنا ہوں گی،ہمیں بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے اچھی پلاننگ سے میچزکھیلنا ہوں گے،اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹرافیز جیت کر لاسکتے ہیں، تیاری کے لیے ہمیں فٹنس اور پریکٹس پر مزید کام کرنا ہوگا،سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو فٹ اور فارم میں رہنے کے لیے مدد مل رہی ہے لیکن مزید محنت کرنے کی ضرورت ہوگی،کیویز کا گھر میں شکار ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن بھرپورتیاری کریں تو میزبان کو زیر کرسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/11/2017 - 18:31:01