سعیداجمل کی حفیظ کے ایکشن کو ایک ماہ میں ٹھیک کرنے کی پیش کش

پی سی بی اور محمد حفیظ نے رابطہ کیا تو ایک مہینے کے اندر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو درست کردئوں گا،سعید اجمل

اتوار 19 نومبر 2017 18:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء))پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنرسعید اجمل نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)اور محمد حفیظ نے ان سے رابطہ کیا تو وہ ایک مہینے کے اندر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو درست کردیں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی جانب سے 2014 میں معطل کیے جانے کے بعد ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد نے بالنگ ایکشن کی درستی کے لیے ان کی مدد کی تھی۔

(جاری ہے)

سعید اجمل نے ایک انٹرویو میں اسی بات کو دہرایا تھا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ یہ نظام میرے اور محمد حفیظ کے لیے ہے جبکہ مشکوک بالنگ ایکشن کے حامل دیگر بالرز تاحال کھیل رہے ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کرنے والے سعید اجمل نے فیئرویل کے طور بین الاقوامی میچ کے موقع کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کو اس حوالے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔انھوں نے کہا کہ میں ان سی(پی سی بی)سے بھیک نہیں مانگوں گا۔پی سی بی کی جانب سے 2016 میں الوداعی تقریب کی پیش کش کو بھی سعید اجمل نے رد کرتے ہوئے اپنے کیریئر کو جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/11/2017 - 18:31:03