شاہد آفریدی آج بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ان ایکشن نہیں ہوں گے

پیر 20 نومبر 2017 11:42

شاہد آفریدی آج بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ان ایکشن نہیں ہوں گے
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20نومبر2017ء)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج ان ایکشن نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

آفریدی نے ہفتے کے روز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے راجشاہی کنگز کے خلاف میچ میں چارکھلاڑیوں کو ٹھکانے لگا کر ہم وطن پیسر سہیل تنویر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے 278 کھلاڑیوں کو میدان بدر کر رکھا ہے،وہ اس وقت 281 وکٹیں لیکر آل راﺅنڈر یاسر عرفات کے ہم پلہ ہو گئے ہیں اور ڈھاکہ ڈائنا ما ئٹس کے آج شیڈول میچ میں ان کے پاس کامیاب ترین ٹونٹی ٹونٹی پاکستانی باﺅلر بننے کا سنہری موقع موجود تھا تاہم طبیعت کی خرابی کے باعث ”لالہ“ آج ڈھاکہ کی ٹیم کے لیے ان ایکشن نہیں ہوں گے ۔

 

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 11:42:43