بلائنڈ کرکٹربدر منیر نے 299رنز کی تاریخ ساز اننگز کھیل ڈالی

پیر 20 نومبر 2017 11:58

بلائنڈ کرکٹربدر منیر نے 299رنز کی تاریخ ساز اننگز کھیل ڈالی
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20نومبر2017ء)پاکستان بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹرافی میں بدر منیر کی 299 رنز کی تاریخ ساز اننگز کی بدولت اوکاڑہ نے کوئٹہ کو 291 رنز سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 456 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، بدر منیر نے 20 چھکوں اور 35 چوکوں کی مدد سے 299 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 165 رنز بنا سکی اور یوں کوئٹہ 291رنز سے کامیاب رہا۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 11:58:20