افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں شارجہ میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلیں گی

پیر 20 نومبر 2017 12:06

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) افغانستان اور زمبابوے نے آئندہ برس فروری میں شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے پر اتفاق کر لیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور دو ٹی 20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 5 اور 6 فروری جبکہ ون ڈے سیریز کے میچز 9، 11، 13، 16 اور 19 فروری کو کھیلے جائیں گے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم رواں سال دسمبر میں شارجہ میں آئرلینڈ کے خلاف بھی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 5، 7 اور 10 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 12:06:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :