بھارتی کرکٹ بورڈ کا سالانہ اجلاس یکم دسمبر کو ہو گا

پیر 20 نومبر 2017 12:09

بھارتی کرکٹ بورڈ کا سالانہ اجلاس یکم دسمبر کو ہو گا
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کا سالانہ اجلاس یکم دسمبر کو منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کے مطابق سالانہ اجلاس میں 2019ء سے 2023ء تک فیوچر ٹورز پروگرام، سابق آئی پی ایل فرنچائز کوچی ٹسکرز کیرالا کے بی سی سی آئی پر 850 کروڑ روپے ہرجانے کے دعویٰ اور راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی منسوخی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر کوچی ٹسکر کیرالا فرنچائز کو معطل کیا تھا تاہم سی جے آئی لاہوتی کی سربراہی میں قائم ثالثی پینل نے معطلی کو غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 12:09:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :