چیمپئنز ٹرافی فائنل میں ویرات کوہلی کا کیچ چھوٹنے پر ایسا لگا آدھا میچ ہاتھ سے نکل گیا :محمد عامر

پیر 20 نومبر 2017 12:35

چیمپئنز ٹرافی فائنل میں ویرات کوہلی کا کیچ چھوٹنے پر ایسا لگا آدھا میچ ہاتھ سے نکل گیا :محمد عامر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20نومبر2017ء)قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کیچ چھوٹنے پر ایسا لگا کہ آدھا میچ ہاتھ سے نکل گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹر ویو کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ویرات کوہلی کو کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود اگلی ہی گیند پر دوبارہ آﺅٹ کرنے کے حوالے سے سوال پر عامر نے کہا کہ ان دو گیندوں نے برطانیہ میں میری ساکھ ہی بدل کر رکھ دی، کیچ ڈراپ ہونے کے بعد اگلی گیند پر کوہلی کا دوبارہ آﺅٹ ہونا بڑی کامیابی تھی ، ہم وہیں پر 60 سے 70 فیصد میچ جیت چکے تھے کیونکہ بھارتی ٹیم کوہلی پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔

عامر کا مزید کہنا تھا کہ جب کیچ چھوٹا تھا تو مجھے لگا کہ آدھا میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ مجھے فوراً ہی فخر زمان کا جسپریت بمراہ کی نوبال پر آﺅٹ ہونا یاد آیا جنہوں نے اس کے بعد سنچری بنا دی تھی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ کوہلی اگلی ہی گیند پر آﺅٹ ہو گئے۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 12:35:30