انڈر19ایشیاء کپ کے فائنل میں افعانستان کے ہاتھوں پاکستان کی عبرتناک شکست پرشائقین کرکٹ کا شدیدردعمل کا اظہار

سلیکشن کمیٹی کے ارکین ،بورڈ کے دیگر ارکان ذمہ داری قبول کرکے استعفیٰ دیں ، وزیر اعظم بورڈ کے معاملات کا نوٹس لیکر انکوائری کمیٹی تشکیل دیں

پیر 20 نومبر 2017 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) انڈر19ایشیاء کپ کے فائنل میں افعانستان کے ہاتھوں پاکستان کی عبرتناک شکست پرشائقین کرکٹ نے شدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے سخت ایکشن لینے کامطالبہ کر دیا ۔ شائقین کرکٹ محمدحسنین،عظمت خان،محمدیوسف،طلحہٰ،محمدسعد،محمدعثمان،سلمان،نورالہدیٰ و دیگر نے کہا کہ یہ پاکستانی کرکٹ کے لئے بڑے شرم کامقام ہے کہ افعانستان جیسی ٹیم نے ہمیں اس قدربرے طریقے سے ہرایا،پاکستانی کھلاڑی ہرشعبے میں افعان کھلاڑیوں سے کمتر نظر آئے۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ 249رن کے ہدف کے حصول کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم صرف63رنزپرآؤٹ ہوگئی۔جس نے انڈر19ٹیم کی سلیکشن کے معیارپرکافی سوالات چھوڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس شکست سے ہماری آنکھیں کھل جانی چاہیے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو کبوتر کی طرح آنکھیں بندرکھنے کی بجائے پروفیشنل طریقے سے کرکٹ بورڈ کو چلانا چاہیے۔

شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ اس عبرتناک شکست پرسلیکشن کمیٹی کے ارکین اور بورڈ کے دیگر ارکان کو ذمہ داری قبول کرکے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیناچاہیے تھا لیکن ابھی تک کسی ایک بھی عہدیدارنے اپنی ذمہ داری قبول نہیں کی۔وزیراعظم پاکستان کوپاکستان کرکٹ بورڈکے معاملات کونوٹس لے کرانکوائری کمیٹی تشکیل دیناچاہیے کہ پتہ چلائیں کے پی سی بی کے معاملات میں کہاں خرابی ہے تاکہ اسے درست کرکے پاکستانی کرکٹ کوبہتربنایاجائے۔شائقین کرکٹ کاکہناتھاکہ چیئرمین پی سی بی کوکرکٹ کاکوئی تجربہ نہیں وہ کیسے کرکٹ بورڈکواچھے طریقے سے چلاسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:25:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :