مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث پی ایس ایل نہیں کھیل رہا:عمران نذیر

پیر 20 نومبر 2017 13:31

مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث پی ایس ایل نہیں کھیل رہا:عمران نذیر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20نومبر2017ء) مایہ ناز بلے باز عمران نذیر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں شامل نہ ہونے کی و جہ بتا دی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ انجری کے بعد میں گزشتہ چار سال سے کرکٹ نہیں کھیل رہا تھا اور فٹنس کے بھی مسائل تھے تاہم اب معاملات بہت بہتر ہو چکے ہیں، پی ایس ایل میں شامل نہ ہونےکی وجہ صرف فٹنس ہے ،ٹورنامنٹ شروع ہونے میں 3 ، 4 مہینے باقی ہیں ، اگر اس وقت تک فٹ ہو گیا تو انشاءاللہ ضرور کھیلوں گا،اگلے ہفتے سے ٹریننگ کا آغاز کر رہا ہوں ، دیکھوں گا کہ کھیلنے کے قابل ہوں یا نہیں ۔

عمران نذیر نے اس موقع پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مداحوں کا بہت زیادہ شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لئے دعائیں کیں ، انکی دعاﺅں سے ہی اللہ نے مجھے دوبارہ کھیلنے کے قابل بنایا ہے، انجری سے مکمل طور پر ریکور ہو چکا ہوں لیکن واپسی میں تھوڑا وقت لگے گا اور امید کرتا ہوں کہ مداحوں کو ایک مرتبہ پھر کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:31:56