اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کااجلاس 26 نومبر کو ہوگا

پیر 20 نومبر 2017 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء)اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کااجلاس 26 نومبر کو ہوگا،جس کی صدارت اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرنل(ر) غلام مرتضیٰ شاہ کریںگے، اجلاس میںمختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میںلایا جائے گا اور ایسوسی ایشن کی آئندہ کی سرگرمیوں کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 14:17:29