ْپاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ٹاپ کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ کمیٹی کی تشکیل ضروری ہے‘ وقار یونس

پی ایس ایل سے ایسے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جو مستقبل میں قومی ٹیم میں کھیلنے کے لئے دستک دینگے

پیر 20 نومبر 2017 17:47

ْپاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ٹاپ کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ کمیٹی کی تشکیل ضروری ہے‘ وقار یونس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے نوجوان کھلاڑی سامنے آرہے ہیں، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ٹاپ کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ کمیٹی کی تشکیل ضروری ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ متوازن اور نگاہیں ٹائٹل پر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پی ایس ایل میچز پاکستان میں ہونے کا فائدہ ہوگا مگر کرکٹ کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔پی ایس ایل سے ایسے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جو مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کے لئے دستک دیں گے۔ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ٹاپ کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ کمیٹی کی تشکیل ضروری ہے ۔انہوںنے کہا کہ ریورس سوئنگ کے لیے پیس ضروری ہے اور اس کے بغیر مطلوبہ نتائج نہیںمل سکتے۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 17:47:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :