اسپیڈ کنگ یوسین بولٹ آسٹریلوی کرکٹرزکوسکھانے پہنچ گئے

پیر 20 نومبر 2017 17:47

اسپیڈ کنگ یوسین بولٹ آسٹریلوی کرکٹرزکوسکھانے پہنچ گئے
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء)اسپیڈ کنگ یوسین بولٹ آسٹریلوی کرکٹرزکوسکھانے پہنچ گئے۔یوسین بولٹ نے کھلاڑیوں کو وکٹوں کے درمیان تیز دوڑنے اور رن آئوٹ سے بچنے کی مشق کرکے دکھائی ۔

(جاری ہے)

اسپیڈ کنگ کی پھرتی دیکھ کر آسٹریلوی کھلاڑی او رکوچز حیران رہ گئے ۔ یوسین بولٹ نے اس دوران بیٹنگ بھی کی ۔سیشن کااختتام اپنے ٹریڈ مارک اسٹائل پرکیا۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 17:47:32