لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ونٹر پولو کپ 2017 کل سے شروع ہوگا

پیر 20 نومبر 2017 17:47

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ونٹر پولو کپ 2017 کل سے شروع ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ونٹر پولو کپ 2017 آج ( منگل )سے لاہور پولو کلب میں شروع ہوگا۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق پولو ان پنک ٹورنامنٹ بہت ہی کامیاب رہا۔ زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد نے ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنا جو خوش آئند بات ہے۔ پولو کی مقبولیت بڑھ رہی ہے جو کہ کھیل کیلئے بہت اچھا ہے۔

ونٹر پولو کپ 2017 میں سات ٹیمیں شامل ہیں جن کو دو پولز میں تقسیم کیا گیای ہے۔ پول اے میں پورشے، ڈائمنڈ پینٹس، ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس اور نیوایج کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پول بی میں ہنڈا چناب، بلال سٹیل اور داد گروپ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ آج 21 نومبر بروز منگل تین میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر ایک بجے پورشے کا مقابلے ڈائمنڈ پینٹس سے، دوپہر دو بجے ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کا مقابلہ نیوایج سے ہوگا جبکہ سہ پہر تین بجے پول بی میں ہنڈا چناب کا مقابلہ بلال سٹیل سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح باقی دنوں میں جیتنے والی اور ہارنے والی ٹیموں کے درمیان مقابلوں کے بعد اتوار کو سب سڈری اور مین فائنل ہوگا۔ پول اے میں پورشے کی ٹیم میں عمران اختر، بلال حیات نون، آغا موسی علی خان اور ثاقب خان خاکوانی، ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں میر حذیفہ احمد، میاں حسین افتخاراور میر شعیب احمد، ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم میں دانیال شیخ، ابوبکر صدیق، احمد بلال ریاض اور حمزہ مواز خان جبکہ نیوایج کی ٹیم میں المان جلیل اعظم، عدنان جلیل اعظم، احمد زبیر بٹ اور شاہ شمیل عالم شامل ہیں۔

پول بی میں ہنڈا چناب کی ٹیم میں شہریار خان، غلام مصطفی منوں، بلال حئی اور احمد علی ٹوانہ، بلال سٹیل میں علی ریاض، تیمور علی ملک، احمد نواز ٹوانہ اور تیمور مواز خان جبکہ داد گروپ میں عبداللہ داد، ممتاز عباس نیازی، عمر اسجد ملہی اور راجہ ارسلان نجیب شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 17:47:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :