آسٹریلوی کرکٹرز کو مزید ’’خطرناک‘‘ بنانے کیلئے دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی خدمات حاصل کرلی گئیں

پیر 20 نومبر 2017 21:56

آسٹریلوی کرکٹرز کو مزید ’’خطرناک‘‘ بنانے کیلئے دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی خدمات حاصل کرلی گئیں
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء)وکٹ کے درمیان آسٹریلوی کرکٹرز کی دوڑنے کی صلاحیت مزید بہتر بنانے کیلئے دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے برسبین میں شروع ہوگا اور اس اہم سیریز سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے جمیکا سے تعلق رکھنے والے ریکارڈ ساز اسپرنٹر یوسین بولٹ کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ یوسین بولٹ 100 اور 200 میٹر کی دوڑ میں تیز ترین ایتھلیٹ ہونے کا ورلڈ ریکارڈ رکھتے ہیں اور وہ 8 مرتبہ اولمپک چمپئن بھی بن چکے ہیں ،ْاب وہ اپنی برق رفتاری کے گٴْر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو سکھانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا کے تیز ترین انسان نے آسٹریلوی اخبار ’’ہیرالڈ سن‘‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ’’کرکٹ کے حوالے سے جو ایک بات میں نے نوٹس کی ہے وہ یہ ہے کہ کرکٹر کو ہر شعبے میں تباہ کن ہونا چاہیے اور میرا خیال ہے کہ جب بات دوڑنے کی آتی ہے تو کھلاڑیوں میں وہ بات نہیں ہوتی جو ہونی چاہیے۔

31 سالہ ریٹائرڈ ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے کہا کہ وہ اس بات کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ کے دوران بہتر طریقے سے دوڑنا بھی انتہائی اہم ہے۔اس حوالے سے آسٹریلوی بیٹسمین پیٹر ہینڈز کومب کا کہنا ہے کہ یوسین بولٹ انہیں جو مشورے دے رہے ہیں وہ بہت مفید ہیں اور ہمیں اندازہ ہورہا ہے کہ کس طرح ہم مزید تیز بھاگ سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 21:56:12