باکسر محمد وسیم دلبرداشتہ ہوگئے ، پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ بھی دیدیا

کولمبین باکسر سے اٴْن کی فائٹ ممکنہ طور پر پاکستان کیلئے آخری ہوگی ،ْقومی باکسر

پیر 20 نومبر 2017 21:59

باکسر محمد وسیم دلبرداشتہ ہوگئے ، پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ بھی دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور ویٹ چیمپئن محمد وسیم نے پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ، قومی باکسر کا کہنا ہے کہ کولمبین باکسر سے اٴْن کی فائٹ ممکنہ طور پر پاکستان کیلئے آخری ہوگی ۔پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم اسپانسر شپ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر پاکستان کے لئے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ۔

(جاری ہے)

محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ان کی اولین ترجیح پاکستان سے کھیلنا ہے ، وہ نہیں چاہتے کہ وہ کسی دوسرے ملک کی نمائندگی کریں لیکن حالات نے مجبور کردیا ہے ۔محمد وسیم ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقراررکھنے کیلئے کولمبیا کے باکسرز سے مقابلہ کریں گے جس کے لیے وہ (آج) منگل کو لاس ویگاس روانہ ہورہے ہیں، محمد وسیم نے تقریباً دو سال کے پروفیشنل کیریئر میں 8فائٹس کی ہیں اور تمام میں حریف کو مات دی ہے ۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 21:59:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :