بلغاریہ کے گریگوردیمتروف نے اے ٹی پی ٹینس ٹائٹل جیت لیا

پیر 20 نومبر 2017 21:59

بلغاریہ کے گریگوردیمتروف نے اے ٹی پی ٹینس ٹائٹل جیت لیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) بلغاریہ کے گریگوردیمتروف نے بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو ہراکر اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔لندن میں کھیلے گئے اے ٹی پی ٹنس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بلغاریہ کیگریگوردیمتروف نے حریف کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کے خلاف پہلا سات پانچ سے جیتا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیٹ میں ڈیوڈ گوفن نے کم بیک کرتے ہوئے سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں گریگر ڈی میٹرویو نے حریف کھلاڑی کو چھ تین سے ہراکر اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔گریگوردیمتروف نے نہ صرف ڈھائی کروڑ روپے سے زائد انعامی رقم حاصل کی بلکہ سال کے اختتام میں ورلڈ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 21:59:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :