روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا کیخلاف بھارت میں ایف آئی آر درج

منگل 21 نومبر 2017 12:16

روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا کیخلاف بھارت میں ایف آئی آر درج
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر2017ء)بھارتی عدالت نے روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ، کیس کی آئندہ سماعت23نومبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

3گرینڈ سلام ٹائٹلز کی مالکہ30سالہ روسی ساحرہ پر رئیل سٹیٹ کمپنی کے ساتھ مل کر رہائشی منصوبے میں مبینہ غبن اور فراڈ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔شراپووا کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک رئیل سٹیٹ کمپنی نے 2013ءمیں 53لاکھ روپے لے کر فلیٹ دینے کا وعدہ کیا اور شراپووا کے نام سے ٹینس اکیڈمی بھی رہائشی منصوبے کا حصہ تھی مگر تاحال اس منصوبے کی ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی ہے ۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 12:16:48