پی سی ایل کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاکم از کم ایک میچ بلوچستان میں منعقد کیا جائے تاکہ بلوچستان کی عوام اپنی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے دیکھیں اور اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرسکیں

صو بائی وزیر کھیل وامور نوجوانان میر مجیب الرحمن محمد حسنی کا چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے مطالبہ

منگل 21 نومبر 2017 20:30

پی سی ایل کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاکم از کم ایک میچ بلوچستان میں منعقد کیا جائے تاکہ بلوچستان کی عوام اپنی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے دیکھیں اور اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرسکیں
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے مطالبہ کیا ہے کہ پی سی ایل کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاکم از کم ایک میچ بلوچستان میں منعقد کیا جائے تاکہ بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام اپنی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے دیکھیں اور اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طویل بندش کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی آمد کا آغاز ایک انتہائی مثبت پیش رفت ہے جس سے ناصرف ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ممکن ہوئی ہے بلکہ ہمارے نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ سامنے لانے میں بھی مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد ایک بہترین اقدام ہے اب جبکہ پاکستان میں کرکٹ کے میدان دوبارہ آباد ہونے جارہے ہیں تو پی سی بی کو لاہور اور کراچی کے علاوہ کوئٹہ میں بھی پی ایس ایل کے میچز کرانے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

عوام کے تعاون اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ملک بھر میں بالخصوص صوبہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہترین ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی اگر کوئٹہ میں پی ایس ایل کا میچ منعقد کرانے کا اعلان کرے تو صوبائی حکومت نہ صرف انہیں بھرپور تعاون مہیا کرے گی بلکہ ہر قسم کی سہولیات اور سیکیورٹی بھی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ضمن میں جلد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کریں گے اور ان سے مطالبہ کریں گے کہ پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں منعقد کرائے جائیں۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 20:30:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :