بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں شروع ہوگا

بدھ 22 نومبر 2017 11:34

ناگپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں جمعہ سے 28 نومبر تک ناگپور میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 2 سے 6 دسمبر تک نئی دہلی میں کھیلا جائیگا۔ ٹیسٹ مچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز بھی کھیلے جائینگے۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 11:34:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :