مالا ہائیڈ آئندہ برس 11 مئی کو آئرلینڈ اور پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا

بدھ 22 نومبر 2017 11:36

ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) مالا ہائیڈ آئندہ برس 11 مئی کو آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا، ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد یہ آئرلینڈ کا پہلا پانچ روزہ میچ ہو گا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال جون میں آئرلینڈ اور افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ دیا تھا اور دونوں نے بالترتیب آئی سی سی کے 11ویں اور 12ویں مستقل رکن کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ویرن ڈیوٹروم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ مالا ہائیڈ نے تاریخی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنے پر اتفاق کیا، اس کلب گرائونڈ سے ہماری بہت شاندار وابستہ ہیں اور پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ کی میزبانی سے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 11:36:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :