نیشنل ٹی ٹونٹی ،فہیم اشرف کی دھواں دھار اننگز فیصل آباد کو کامیابی دلا گئی

بدھ 22 نومبر 2017 13:54

نیشنل ٹی ٹونٹی ،فہیم اشرف کی دھواں دھار اننگز فیصل آباد کو کامیابی دلا گئی
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22نومبر2017ء)قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے نیشنل ٹی ٹونٹی میں دھواں دھار اننگز کھیل کر فیصل آباد کو سنسنی خیز مقابلے میں راولپنڈی کیخلاف کامیابی دلا دی ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں راولپنڈی نے فیصل آباد کو جیت کے لیے 194رنز کا بڑا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ایک موقع پر فیصل آباد کی ٹیم 14.2اوورز میں 121رنز پر 5وکٹیں کھو چکی تھی تاہم فہیم اشرف نے خرم شہزاد کے ساتھ ملکر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصل آباد کو جیت دلائی، آخری 2اوورز میں فیصل آباد کو جیت کے لیے 28رنز درکار تھے اور فہیم اشرف نے تجربہ کار فاسٹ باﺅلر سہیل تنویر کو 2چھکے جڑ کر فیصل آباد کی جیت آسان بنا دی ، خرم شہزاد 52اور فہیم اشرف محض10گیندوں پر 3چھکوں کی مدد سے 26رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 13:54:21