بہاولپور نے این بی پی قومی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا

بہاولپور نے پشاور کو فیصلہ کن معرکے میں 6 وکٹوں سے شکست دی، محمد اعجاز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

بدھ 22 نومبر 2017 15:38

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) بہاولپور نے نیشنل بینک آف پاکستان قومی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا۔ بہاولپور نے پشاور کو فیصلہ کن معرکے میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، بہاولپور نے 134 رنز کا ہدف 17.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، محمد اعجاز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بدھ کو ملتان میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بہاولپور بلائنڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور بلائنڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پشاور کی ٹیم 17.3 اوورز میں 133 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، عبدالمنان 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد اعجاز نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ساجد نواز نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں بہاولپور بلائنڈ نے مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، محمد راشد نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

(جاری ہے)

بی ون کیٹگری سے ریاست خان، بی ٹو کیٹگری سے بدر منیر اور بی تھری کیٹگری سے محمد جمیل ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ ذیشان گل نے حاصل کیا۔ این بی پی ملتان کے ریجنل بزنس ڈویلپمنٹ مینجر کامران خان ترین اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سربراہ سید سلطان شاہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 15:38:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :