ونٹر پولو کپ ،دائود گروپ نے بلال سٹیل کو 9-5 سے ہرا دیا

بدھ 22 نومبر 2017 20:30

ونٹر پولو کپ ،دائود گروپ نے بلال سٹیل کو 9-5 سے ہرا دیا
لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ونٹر پولو کپ 2017ء کے دوسرے روز ایک دلچسپ میچ دائود گروپ اور بلال سٹیل کے درمیان ہواجو دائود گروپ نے 9-5 سے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں ونٹر پولو کپ کھیلا جا رہا ہے۔ دوسرے دن کے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک اچھی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران احمد نواز ٹوانہ، ثاقب خان خاکوانی، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب ، ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میچ کا آغاز کافی تیز رہا دونوں ٹیموں نے پہلے چکر میں ہی دو دو گول سکور کیے۔ دوسرے چکر میں بھی دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے مگر تیسرے اور چوتھے چکر میں دائود گروپ نے پانچ گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو 9-5 سے برتری دلا دی۔

(جاری ہے)

دائود گروپ کی طرف سے راجہ ارسلان نجیب سات خوبصورت گول سکور یے جبکہ میاں عبداللہ دائود اور عمر اسجد ملہی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بلال سٹیل کی طرف سے احمد نواز ٹوانہ نے تین، تیمور مواز خان اور ریحان بابر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج برو ز جمعرات دو میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر دو بجے پہلا میچ ڈائمنڈ پینٹس اور نیوایج کے درمیان جبکہ دوپہر تین بجے پورشے کا مقابلہ ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس کے درمیان ہوگا۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 20:30:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :