آل پاکستان انٹربوورڈ ز باسکٹ بال چمپئن شپ کا دوسرا روزمالاکنڈ،ساہیوال ،راولپنڈی اور لاہور بورڈز کی ٹیموں کی کامیابی

بدھ 22 نومبر 2017 20:47

آل پاکستان انٹربوورڈ ز باسکٹ بال چمپئن شپ کا دوسرا روزمالاکنڈ،ساہیوال ،راولپنڈی اور لاہور بورڈز کی ٹیموں کی کامیابی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) ایبٹ آبادمیں جاری آل پاکستان انٹربوورڈ ز باسکٹ بال چمپئن شپ کے دوسرے روزمالاکنڈ،ساہیوال ،راولپنڈی اور لاہور بورڈزکی ٹیموں نے کامیابی اپنے نام سمیٹی جبکہ آج چمپئن شپ میں چھ میچوںکا فیصلہ ہوگا ایبٹ آباد ثانوی تعلیمی بورڈکے زیر اہتمام سٹی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی اس چمپئن شپ کے دوسرے روز پہلے میچ میں مالاکنڈ بورڈ نے کوہاٹ بورڈ کی ٹیم کو باآسانی 56.21کے سکور سے شکست دی فاتح ٹیم کی جانب سے جمیل اور ایم سہیل نمایاں سکوررہے جبکہ کھیلے گئے دوسرے میچ میں ساہیوال کی ٹیم نے گجرانوالہ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد35.19کے سکور سے زیر کیا فاتح ٹیم کی کامیابی میں سلیمان ،حارث اور حسن نے نمایاں کردار ادا کیا گجرانوالہ کے امیراپنی ٹیم کے نمایاں سکور قرار پائے چیمپین شپ کے کھیلے گئے تیسرے میچ میںروالپنڈی نے مردا ن کو 31.18کے مارجن سے شکست دی فاتح راولپنڈی کے اظہر نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اسی طرح منگل کے روزکھیلے گئے آخری میچ میںلاہور بورڈ کی ٹیم نے کراچی بورڈکی ٹیم کو مکمل آو،ْٹ کلاس کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد 45.10کے سکورسے کامیابی سمیٹی لاہورکے فیضان ،سمیع اور نعمان بٹ اپنی ٹیم کے اہم سکور رہے ان میچوںمیںایمپائرنگ کے فرائض شیخ شمس الحق ،شیخ وقاص سیٹھی اور اسامہ بن مالک نے سراانجام دیئے آج بروز بدھ کو چمپئن شپ کے سلسلے میں چھ میچز کھیلے جائیں گے جن میں راولپنڈی کا مقابلہ پشاور سے،ایبٹ آبادکا مقابلہ ساہیوال سے،بنوں کا مقابلہ کراچی سے ،کوہاٹ کا مقابلہ مردان سے ،گجرانوالہ کا مابلہ ڈیرہ اسمائیل خان سے،اورمالاکنڈ کا مقابلہ پشاور ٹیکنیکل بورڈسے ہوگا یہ مقابلے 26نومبر تک جاری رہیں گے�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 20:47:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :