بہاولپور نے نیشنل بینک آف پاکستان ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی جیت لی

بدھ 22 نومبر 2017 20:49

بہاولپور نے نیشنل بینک آف پاکستان ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی جیت لی
ملتان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) بہاولپور کی ٹیم نے پشاور کو6وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل بینک آف پاکستان ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2017ء اپنے نام کرلی،ٹورنامنٹ کافائنل میچ پشاور اوربہاولپورکی ٹیموں کے درمیان بدھ کو شفقت کرکٹ اکیڈمی ملتان میں کھیلاگیا،پشاور کی ٹیم 17.3اوورزمیں صرف 133رنز بناسکی ،پشاورکی ٹیم کے عبدالمنان نی32اورہارون خان 30اسکوبناکر نمایاں رہے ،بہاولپور کی ٹیم سے محمد اعجاز نے اپنے 4اوورز میں 26رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد نواز نی2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، جواب میں بہاولپور کی ٹیم نی17.

(جاری ہے)

5اوورزمیں 4وکٹوںکے نقصان پر ہدف پوراکرلیا،بہاولپور کی ٹیم میں محمد رشید نی63اسکور اورمعین علی 30رنز بناکرنمایاں رہے،پشاور کی ٹیم سے محمد آصف 2وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بائولررہے ،محمداعجاز کو مین آف دی میچ جبکہ ریاست خان کوB1کٹییگری ،بدرمنیر کو B2کیٹیگری ،محمدجمیل کو B3کیٹیگری سے مین آف دی ٹورنامنٹ اورذیشان گل کوبہترین وکٹ کیپر قراردیاگیا،نیشنل بینک آف پاکستان ملتان کے ریجنل مینجر بزنس ڈویلپمنٹ کامران خان ترین اورپاکستان پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 20:49:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :