شان مسعود کی سنچری رائیگاں، لاہور بلیوز کی ٹیم اسلام آباد کو ہرا کر قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، احمد شہزاد کی 79 رنز کی عمدہ اننگز، شان مسعود میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

بدھ 22 نومبر 2017 20:40

شان مسعود کی سنچری رائیگاں، لاہور بلیوز کی ٹیم اسلام آباد کو ہرا کر قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، احمد شہزاد کی 79 رنز کی عمدہ اننگز، شان مسعود میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) احمد شہزاد کی ففٹی شان مسعود کی سنچری پر بھاری پڑ گئی، لاہور بلیوز نے اسلام آباد کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی کامیابی کے ساتھ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، فاتح ٹیم نے 175 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، احمد شہزاد نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، شان مسعود کی 103 رنز کی اننگز رائیگاں گئی تاہم شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، شان مسعود نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 103 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، فیضان ریاض نے 19 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، روحیل نذیر 33، سعد علی 6 اور نعمان انور 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، خالد عثمان نے 2 اور اعزاز چیمہ نے ایک وکٹ لی، جواب میں لاہور بلیوز نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا، احمد شہزاد 79 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسین طلعت 41، امام الحق 16، سعد نسیم 13، کپتان محمد حفیظ 6 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، آغا سلمان 19 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، محمد عرفان، رضا حسن، عمر گل اور ارسل شیخ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 20:40:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :