کیوی باکسر جوزف پارکر کا برطانوی حریف انتھونی جوشوا کو چیلنج

دونوں کے درمیان مقابلے کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں ہوسکا ، برطانوی کھلاڑی نے مقابلے کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا

جمعرات 23 نومبر 2017 16:42

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء)نیوزی لینڈ کے پروفیشنل باکسر جوزف پارکر نے برطانیہ کے ہیوی ویٹ چیمپئن انتھونی جوشوا کو چیلنج کر دیا ہے ۔ فائٹ ابھی طے تو نہیں پائی لیکن برطانوی ورلڈ چیمپئن نے دنیا کے بلند ترین باکسنگ رِنگ میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

دنیا کے معروف ہیوی ویٹ باکسرز نیوزی لینڈ کے جوزف پارکر اور برطانیہ کے ورلڈ چیمپئن انتھونی جوشوا دونوں کو رنگ میں دیکھنے کیلئے شائقین بے چین ہیں ۔

نیوزی لینڈ کے باکسر نے برطانوی اسٹار کو چیلنج کر دیا ۔ انتھونی جوشوا نے چیلنج قبول تو نہیں کیا لیکن وہ دبئی میں دنیا کے بلند ترین باکسنگ رِنگ میں ٹریننگ کر رہے ہیں ۔ یہ رِنگ برج العرب کے ہیلی پیڈ پر عارضی طور بنایا گیا ہے ۔ اگر برطانوی ورلڈ چیمپئن نے چیلنج قبول کر لیا تو شائقین کو مار دھاڑ سے بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔ ۔
وقت اشاعت : 23/11/2017 - 16:42:14