پی سی بی کے زیراہتمام جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سیمی فائنل مرحلہ (کل) سے شروع ہوگا

جمعرات 23 نومبر 2017 16:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے زیراہتمام جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سیمی فائنل مرحلہ (کل)ہفتے سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی20- کرکٹ کپ کے سیمی فائنلز پرسوں ہفتہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میںکھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں لاہور وائٹس، اسلام آباد، فیصل آباد ، فاٹا، پشاور، کراچی وائٹس، لاہور بلیو اور راولپنڈی شامل ہیں۔ سیمی فائنل مرحلہ 25 نومبر کو جبکہ فائنل میچ 26 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/11/2017 - 16:57:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :