اسنوکر چیمپیئن شپ، خرم آغا،اسجد اقبال اور محمد یوسف کی کامیابی

جمعرات 23 نومبر 2017 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء)آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئین شپ میںخرم حسین آغا، اسجداقبال اور محمد یوسف نے اپنے میچز جیت لئے جبکہ مبشر رضا، عمران شہزاد محمد نسیم اختر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ میں خرم حسین آغا نے ترکی کے سنان سی ٹنکیا کو 0-3 سے، اسجد اقبال نے پولینڈ کے گریگوز بائیماسکی کو 0-4سے، محمد یوسف نے آئرلینڈ کے انتھونی بونار کو سخت مقابلے کے بعد2-3سے شکست دی جبکہ مبشر رضا کو قطر کے احمد آصف نی2-4سے، عمران شہزاد کو عراق کے احاب الصالح نی2-3سے اور محمد نسیم اختر کو تھائی لینڈ کیش یوٹاپوپ نے شکست دی۔
وقت اشاعت : 23/11/2017 - 16:57:26